Tandoori Murgh Tips in Urdu - Tandoori Murgh Totkay

تندوری مرغ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Tandoori Murgh Recipe In Urdu

اجزاء:
مرغ سالم کھال اترا ہوا ایک کلو
لیموں کا رس د وکھانے کے چمچے
زعفران آدھا چائے کا چمچہ
سرخ مرچ ثابت چار عدد
ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچے
لہسن چھے جوے
ادرک 15گرام
نمک حسب ضرورت
گھی چار کھانے کے چمچے
پسا ہوامصالحہ (پیسٹ)
ہلدی آدھا چمچہ
گرم مصالحہ دو جائے کے چمچے
پیاز درمیان ایک عدد
سجاوٹ کے لئے:
لیموں گولائی میں کٹے ہوئے چار عدد
پیاز درمیانی لچھے دار کٹی ہوئی ایک عدد
ترکیب:
مرچ ،ہلدی، دھنیا، گرم مصالحہ، لہسن، پیاز اور ادرک کو باریک اور گاڑھا گاڑھا پیس لیں۔ مرغ کو ابلتے ہوئے پانی میں دس منٹ تک پکائیں ۔ مرغ کو پانی سے نکال کر کسی کانٹے کی مدد سے مرغ کو گود دیں۔ اب نمک اور لیموں کا رس پسے ہوئے آمیزے میں ملا کر مرغ پر اس طرح لگائیں کہ مصالحہ اچھی طرح جذب ہو جائے۔ مرغ کو اسی طرح دس منٹ تک رکھا رہنے دیں۔ ایک کڑھائی میں گھی ہلکی آنچ پر گرم کریں۔ گھی میں اوپر زعفران چھڑک دیں۔ اس کے بعد مرغ کو احتیاط سے کڑھائی میں ڈالیں۔ دس منٹ تک فرائی کر یں۔ اس دو ران مرغ کو پلٹتے رہیں۔مرغ کو کڑھائی سے نکال لیں۔ کڑھائی میں بچاہوا گھی ایک پتیلی میں ڈال کر مرغ کو بھی اس کی پتیلی میں ڈال کر ڈھکنا اچھی طرح سے بند کر دیں۔ اوون (چولہا) جو آپ نے پہلے سے گرم کر رکھ ہو گا۔ 400فارن ہائٹ پر رکھ کر تیس منٹ تک پکائیں ۔ جب گل جائے تو لیموں اور کٹی ہوئی لچھے دار پیاز کے ساتھ پیش کر یں۔ دوسرا طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پتے کو اچھی طرح بند کر کے چولحے کی آنچ ہلکی کر کے 30منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ جب گل جائے تو اتار لیں۔

More From Baked Dishs - مزید