Mushroom With Pasta Tips in Urdu - Mushroom With Pasta Totkay - Tip No. 592

Urdu Totkay Mushroom With Pasta مشروم ودھ پوٹیٹو پاسٹا (Tip No. 592) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fast Food With Cheese in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mushroom With Pasta Recipe In Urdu

مشروم ودھ پوٹیٹو پاسٹا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 592


ضروری اشیاء:
مشروم 1کپ
پوٹیٹو پاسٹا 1کپ
پیاز 1عدد (باریک چوپ کرلیں)
لہسن کاجوا 1عدد (کوٹ لیں)
ٹماٹر 4عدد (چھلکا اُتار کر چوپس کرلیں)
سبزی کی یخنی 3-4کھانے کے چمچے
نمک حسب ِ ذائقہ
سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ِ ذائقہ
تیل 1کھانے کاچمچہ
مکھن 2کھانے کے چمچے
پارسلے 2کھانے کے چمچے (چوپ کیا ہوا)
پنیر حسب ِ ضرورت
ترکیب:
مشروم اگر بڑے سائز کے ہیں تو انہیں کاٹ کر چھوٹا کرلیں۔
سوس پین میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز اور لہسن ڈال کر ہلکی آنچ پر 4-5منٹ تک فراء یکریں۔ اس کے بعد اس میں مشروم ڈالیں اور تیز آنچ پر3-4منٹ تک ساتے کریں۔
ٹماٹر، سبزی کی یخنی، نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر چمچہ چلائیں اور ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر8منٹ تک پکائیں۔
ٹماٹروں کے ٹرم ہو جانے تک چمچہ چلائیں۔ نمک ملے پانی میں پاسٹا کو ابال کر پانی نتھار لیں اس کے بعد ابلے ہوئے پاسٹا میں مکھن ملائیں اور اس میں پارسلے شامل کریں اور سرونگ پلیٹ میں نکال لیں۔ تیار کئے ہوئے مشروم اور ٹماٹر کے آمیزے کوپاسٹا کے اوپر ڈالیں اور اس کے اوپنر پنیر کے پیسز ڈالیں
مزیدار مشروم ودھ پوٹیٹو پاسٹا تیار ہے۔ چلی گارلک سوس کے ساتھ سرو کریں۔

More From Fast Food With Cheese