Khumbiyan Aur Machli Tips in Urdu - Khumbiyan Aur Machli Totkay - Tip No. 1142

Urdu Totkay Khumbiyan Aur Machli مشروم اور مچھلی (Tip No. 1142) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khumbiyan Aur Machli Recipe In Urdu

مشروم اور مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1142

اجزاء:
کھنبیاں 15 عدد
مچھلی کا گوشت 500گرام
ادرک 25 گرام
ہرا پیاز 100 گرام
کارن فلور ایک چمچہ
سرکہ دو چمچہ
لیمن جوس ایک چمچہ
سیاہ مرچیں ایک چمچہ
سویا سوس تین چمچہ
اجوائن ایک چمچہ
لہسن چار جوئے
یخنی ایک کپ
گھونگے چار عدد
سرخ مرچیں آدھ چمچہ
اجینو موتو حسب ذائقہ
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
کھنبیاں پانی میں بھگو کر رکھ لیں ۔ لہسن ,پیاز ,ادرک باریک کاٹ لیں ۔ ادرک کو کچل کر الگ رکھ لیں ۔مچھلی کو صاف پانی سے دھو کر اس پر اجینو موتو اور کچلا ہوا ادرک اچھی طرح لگا کر ایک گھنٹہ کے لئے رکھ دیں ۔پھر مچھلی کے ٹکڑوں کو لوہے کی ایک پلیٹ میں رکھ کر اوپر کھنبیاں کاٹ کر چھڑ کیں ۔ اس کے ساتھ ہی کٹا ہوا پیاز، لہسن بھی ڈال دیں ۔ اوپر سرکہ چھڑ کیں اور پلیٹ کو بھاپ دان میں رکھ کر پون گھنٹہ تک بھاپ میں پکائیں اس دوران ایک الگ برتن میں گھی ڈال کر چولحے پر رکھیں جب گھی گرم ہو جائے تو اس میں گھونگے ،اجینو موتو، سرخ مرچیں، سویا سوس، اجوائن اور سیاہ مرچیں ڈال کر درمیانی آنچ پر بھونیں۔ تین منٹ کے بعد اس میں یخنی اور کارن فلور شامل کر دیں ۔ دس منٹ تک کفیگر پھیرتے ہوئے پکائیں۔ اس کے بعد مچھلی والی پلیٹ کو بھاپ دان سے نکال کر اوپر یہ آمیزہ پھیلا کر ڈال دیں۔ آخر میں لیمن جوس چھڑ کیں اور پلیٹ میں ڈال کر دستر خوان کی زینت بنائیں ۔

More From Chinese Food