Mushroom Puff Pastry Tips in Urdu - Mushroom Puff Pastry Totkay - Tip No. 544

Urdu Totkay Mushroom Puff Pastry مشروم پف پیسٹری (Tip No. 544) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mushroom Puff Pastry Recipe In Urdu

مشروم پف پیسٹری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 544


ضروری اشیاء:
مشروم (سلائس کاٹ لیں) 3کپ
مکھن 2کھانے کے چمچے
پالک (چوپ کی ہوئی) کپ
پیاز (سلائس کاٹ لیں) 1عدد
لہسن کے جوے (کُوٹ لیں) 2عدد
جائفل پاؤڈر 1چٹکی
کریم 4کھانے کے چمچے
پف پیسٹری ڈو 250گرام
انڈا (پھینٹ لیں) 1عدد
نمک حسب ِ ذائقہ
سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ِ ضرورت
رائی 2چائے کے چمچے
ترکیب:
نان اسٹک سوس پین میں مکھن پگھلاکر اس میں پیاز اورلہسن ڈال کرساتے کریں۔ مشروم، پالک اور جائفل پاؤڈر ڈال کر2-3منٹ تک پکائیں۔ کریم ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے بعد اس میں نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر چمچہ چلائیں اورسوس پین کوچولہے سے اتارلیں۔ اس کے بعدپیسٹری ڈو کوبیل کر اس کی 4 عدد گول ٹکیاں کاٹ لیں یہ ٹیکاں نہ زیادہ موٹی ہونی چاہئیں اور نہ زیادہ پتلی ہونی چاہئے۔ اس کے بعدتیار کی ہوئی فلنگ کو2ٹیکوں کے اوپر رکھیں۔ پھینٹے ہوئے انڈے کوبرش کی مدد سے اس کے کنارے پر لگائیں اور باقی2ٹکیوں سے انہیں کوور کرکے کنارے بند کر دیں تاکہ فلنگ باہر نہ نکلے۔ اس کے بعدبرش کی مدد سے انڈے کوٹکیوں کے اوپرلگا کر اس کے اوپر رائی چھڑکیں۔بیکنگ ٹرے کوتیل لگاکر چکناکرلیں اور ان ٹکیوں کو اس میں رکھ کر پہلے گرام اوون میں 200oCپر رکھ کر 20منٹ تک بیک کریں۔ ٹکیوں کے پھولنے اور گولڈن براؤن ہو جانے پر اسے اوون سے نکال لیں۔ مزیدار مشروم پف پیسٹری تیار ہے سرونگ پلیٹ میں نکالیں اور کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

More From Baked Dishs