Mushroom Pulao Tips in Urdu - Mushroom Pulao Totkay

مشروم پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Mushroom Pulao Recipe In Urdu

ضروری اشیاء:
مشروم (سلائس کاٹ لیں) 2کپ
باسمتی چاول 1کپ (30منٹ تک پانی میں بھگولیں اس کے بعد پانی نتھار لیں)
تیل 2کھانے کے چمچے
پیاز (چھوٹے سائز کی) 2عدد
لہسن کا جوا (باریک چوپ کرلیں) 1عدد
چھوٹی الائچی 3عدد
مکھن 2کھانے کے چمچے
ادرک پیسٹ 1چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر چائے کا چمچہ
پانی 2کپ
ہرا دھنیا (باریک چوپ کرلیں) 1کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
ایک نان اسٹک سوس پین میں درمیانی تیز آنچ پر تیل گرم کریں اس کے بعد اس میں پیاز، لہسن اور الائچی ڈال کر 3-4منٹ تک فرائی کریں۔
پیاز جب ہلکی ہلکی براؤن ہونے لگے تو اس میں مکھن ڈالیں اور مکھن کے پگھلنے کے ساتھ ہی اس میں مشروم ڈال کر 2-3منٹ تک فرائی کریں۔
بھیگے ہوئے چاول، ادرک، گرم مصالحہ پاؤڈر اور نمک شامل کریں اور آنچ درمیانی کرکے 2-3منٹ تک فرائی کریں۔
چاولوں میں پانی شامل کرکے اسے ایک بار ابالیں۔ اس کے بعد مضبوطی سے ڈھکن ڈھک کر دھیمی آنچ پر 10منٹ تک پکائیں۔
10منٹ کے بعد سوس پین کو چولہے کے اوپر سے ہٹالیں اور 5منٹ تک سوس پین کو ڈھکے ہی رہنے دیں۔
مزیدار مشروم پلاؤ تیار ہے، اسے ایک سرونگ پلیٹ میں نکالیں اور اس کے اوپر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑکیں۔
گرما گرم مشروم پلاؤ کو پودینے کی چٹنی اوردہی کے رائتے کے ساتھ پیش کریں۔

More From Biryani, Rice, Chawal - مزید