Masmooz Tips in Urdu - Masmooz Totkay - Tip No. 1702

Urdu Totkay Masmooz مسموز (Tip No. 1702) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masmooz Recipe In Urdu

مسموز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1702

اشیاء:
گوشت ایک کلو
پیاز آدھ کلو
دہی ایک پاؤ
گھی ایک کپ
بادام ایک چھٹانک
ادرک ایک کھانے کا چمچہ
لہسن ایک کھانے کا چمچہ
گرم مصالحہ ایک چمچی
لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
چھوٹی الائچی تین دانے
جائفل ٹکڑا
جاوتری چند ٹکڑے
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچ چار یا پانچ
ہرا دھنیا ذرا سا
پودینہ ذرا سا
زعفران ذرا سا (دودھ میں گھول لیں)
ترکیب:
پیاز باریک کتر لیں دہی خوب پھینٹ لیں۔ سب ثابت مصالحے پیس لیں اور دہی میں ملا لیں ایک دیگچی میں گھی گر م کر کے پیاز بادامی تل کر نکال لیں ۔ اور باریک پیس لیں۔ ہری مرچ بھی پیس لیں اب اسی گھی میں گوشت ڈال لیں۔ مصالحہ ملا دہی ڈال دیں پیاز وہری مرچ بھی ملا دیں ہرا دھنیا و پودینے کی پتیاں توڑ کر ڈال دیں اوپر سے زعفران چھڑک دیں اور دیگچی کا منہ اچھی طرح بند کرکے مضبوطی سے ڈھک دیں یا اس کے چاروں طرف آٹا لگا دیں اور دھیمی آنچ پر چھوڑ دیں آدھ گھنٹے بعد کھو لیں پانی اگر ہے تو دس منٹ اور پکائیں پھر چولہا بند کر لیں۔ مسموز نوش کرنے کے لئے تیارہے۔

More From Gosht Aur Beef