Mutton Bread Kabab Tips in Urdu - Mutton Bread Kabab Totkay - Tip No. 1822

Urdu Totkay Mutton Bread Kabab مٹن بریڈ کباب (Tip No. 1822) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mutton Bread Kabab Recipe In Urdu

مٹن بریڈ کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1822

اشیاء:
مٹن آدھا کلو
لیموں ایک عدد
آلو چار عدد
نمک سرخ مرچ پاؤڈر حسب ضرورت
کالی مرچ سبزد ھنیا حسب ضرورت
انڈے دو عدد
ترکیب:
آلوؤں اور چکن کو الگ الگ ابال لیں۔ جب آلو اور چکن ابل جائے تو آلوؤں کو میش کر لیں اور دوسری طرف مٹن کے بھی ریشے کر لیں۔ پھر آلوؤں کو مٹن میں مکس کر دیں اور تمام مصالحہ جات اس میں ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔ ایک لیموں نچوڑ کر رس اس آمیزے میں ڈال دیں ۔ جب تمام آمیزہ مکس ہو جائے تو کباب کی شکل میں تیار کر لیں اور تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں۔ بریڈ کے پیس لے لیں اور بریڈ کر مزتیار کر لیں دوسرے طرف دوانڈے پھینٹ لیں ، کباب کو پہلے بریڈ کر مز میں رول کر یں پھر انڈہ لگا کر کڑاہی میں تل لیں، ہلکے براؤن ہونے پر کباب اتار لیں۔ آپ کے کباب تیار ہیں، اب آپ گرم گرم کباب کو دہی کی چٹنی اور کیچپ کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Cutlus Aue Kebab