Mutton Potato Kofta Kari Tips in Urdu - Mutton Potato Kofta Kari Totkay - Tip No. 2066

Urdu Totkay Mutton Potato Kofta Kari مٹن پوٹیٹوکوفتہ کری (Tip No. 2066) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mutton Potato Kofta Kari Recipe In Urdu

مٹن پوٹیٹوکوفتہ کری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2066

اشیاء:
آلو 500گرام
سوجی دو کھانے کے چمچے
میدہ دو کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
گرم مصالحہ پاؤڈر کھانے کا چمچہ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
انڈا ایک عدد
تیل دو کپ
ترکیب:
آلو، نمک ملے پانی میں اُبال لیں اور چھلکا اتار کر میش کر لیں۔ اس میں سوجی میدہ، گرم مصالحہ ، نمک، مرچ ، انڈا ملا کر گول چھوٹے کوفتے بنا لیں۔ تیل گرم کر یں اور کوفتوں کو تیل میں فرائی کر لیں اس کے بعد نکال کر رکھ دیں۔
اجزاء برائے مٹن کری:
مٹن(بون لیس) ایک کلو
پیاز چار عدد
لہسن (چوپ کر لیں) چھ جوے
ٹماٹر 125گرام
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
زیرہ (کُٹا ہوا) دو کھانے کے چمچے
دہی کپ
ہرا دھنیا حسب ضرورت(گارنشنگ کے لیے)
تیل دو کھانے کے چمچے
ترکیب:
تیل گرم کر یں اور پیاز براؤن کر یں، اس میں مٹن کی بوٹیاں ڈال کر دس منٹ فرائی کریں۔ اس کے بعد اس میں لہسن، نمک، مرچ ، ہلدی ، زیرہ ، ٹماٹر ڈال کر مکس کر لیں اور ایک کپ پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں۔ کہ مٹن گل جائے اور پانی خشک ہو جائے۔ اچھی طرح بھون کر اس میں مزید دو کپ پانی ڈال کر پکائیں، اچھی طرح پکنے لگے تو اس میں دہی پھینٹ کر ملائیں اور کوفتے ڈال کر 15منٹ دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ ہرا دھنیا ڈال کر نان کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Potato