Mutton Seekh Kabab Tips in Urdu - Mutton Seekh Kabab Totkay - Tip No. 3140

Urdu Totkay Mutton Seekh Kabab مٹن سیخ کباب (Tip No. 3140) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Meat Kebab Aur Gost Kabab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mutton Seekh Kabab Recipe In Urdu

مٹن سیخ کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3140

اشیاء:
مٹن یا بیف کا قیمہ ایک کلو(چاپر میں دوبارہ باریک کر لیں، اس میں تھوڑی سی چربی شامل کر والیں)
پیاز باریک کٹی ہوئی آدھا پاؤ
گاڑھا دہی آدھی پیالی
پسا ہوا گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ
پسا ہوا زیرہ دو چائے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کٹی ہوئی لال مرچ دو بڑے چمچ
پسا ہوا لہسن ادرک دو بڑے چمچ
چینی ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
1۔ایک پرات میں قیمہ ڈالیں اور اس میں نمک اور لال مرچ بھی شامل کر دیں اور خوب مکس کر یں۔
2۔پسا ہوا لہسن ادرک، گرم مصالحہ، زیرہ، لال مرچ، چینی اور دہی ملا کر پھینٹ لیں اور قیمے میں ڈال دیں، دہی گاڑھا ہو ورنہ قیمہ پتلا ہو جائے گا۔
3۔باریک کٹی ہوئی پیاز کو سرخ کر کے ہاون دستے میں اچھی طرح کوٹ لیں اور وہ بھی قیمے میں شامل کر دیں اور اب قیمہ تقریباً ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح قیمے میں جذب ہو جائے۔
4۔ایک گھنٹے کے بعد سیخوں پر لمبے لمبے کباب لگا کر سینک لیں۔ تھوڑا تھوڑا تیل یا گھی ٹپکاتے جائیں۔ جب دونوں جانب سے سرخ ہو جائیں تو سلاد کی پلیٹ میں نکال لیں اور نان اور پو دینے کی چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Meat Kebab Aur Gost Kabab