Murabba Nariyal Tips in Urdu - Murabba Nariyal Totkay

مربہ ناریل کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Murabba Nariyal Recipe In Urdu

اشیاء:
ناریل ایک کلو گرام
لیموں کا رس دو ٹی سپون
چینی دو کلو گرام
زعفران ایک ماشہ
ترکیب:
ناریل کو چھیل کر ان کے ٹکڑے کر لئے جائیں اور پانی میں ایک دن تک بھیگا رہنے دیا جائے ۔ دو سرے دن کسی کانٹے سے اچھی طرح گود لیا جائے اورپھر صاف پانی میں بھگو دیا جائے۔ تین دن تک یہ عمل دہرائیں ۔ جس مقدار میں ناریل ہو اس میں سے دو گنا چینی کا قوام بنا لیں اور جب ایک تار کاقوام تیار ہو جائے تو اس میں ناریل کے ٹکڑوں کو ڈال کر لیموں کا رس نچوڑ کر پکائیں۔ جب قوام گاڑھا ہو جائے تو چولہے پر سے اتار کر زعفران پیس کر ملا لیا جائے۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد مرتبان میں اسے محفوظ کر لیا جائے۔ نہایت ہی عمدہ لذیذ ترین اور صحت سے بھر پور مربہ تیار ہے۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba - مزید