Naseeb Biryani Tips in Urdu - Naseeb Biryani Totkay - Tip No. 2076

Urdu Totkay Naseeb Biryani نصیب بریانی (Tip No. 2076) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Naseeb Biryani Recipe In Urdu

نصیب بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2076

اشیاء:
فلک باسمتی رائس ایک کلو
تیزپات دو عدد
ثابت سیاہ مرچ ایک کھانے اک چمچہ
لونگ بڑی الائچی ّّّ۔کھانے کا چمچہ
دار چینی ایک کھانے کا چمچہ
کالازیرہ ایک کھانے کا چمچہ
سبز الائچی ایک کھانے کا چمچہ
ٹماٹر(باریک کاٹ لیں) چھ عدد
پیاز(باریک کاٹ لیں) پانچ عدد
گھی ایک کپ
لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچے
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
دہی ایک کپ
زعفران چائے کا چمچہ
کیوڑہ چند قطرے
دودھ کپ
پو دینہ، ہرا دھنیا کپ(باریک کاٹ لیں)
زردہ کا رنگ چائے کا چمچہ
انڈے(ابلے ہوئے) دو عدد
ترکیب:
دیگچی میں گھی ڈال کر گرم کر یں۔ اس میں پیاز ڈال کر گولڈن براؤن کر لیں۔ اب اس میں آدھی ثابت سیاہ مرچ، لونگ، بڑی الائچی، دار چینی، کالازیرہ ، سبز الائچی اور ایک تیزپتہ ڈال کر دو منٹ فرائی کر کے تھوڑا سا پانی ڈال دیں۔ ٹماٹر، لال مرچ پاؤڈر، دہی اور نمک ڈال کر بھونیں جب اچھی طرح مصالحہ بھون جائے تواتار لیں۔ ایک پتیلے میں فلک باسمتی رائس ڈال کر اس میں نمک اور بقیہ گرم مصالحہ ڈال کر ابال لیں۔ ایک کنی رہ جائے تو اتار کر چھان لیں۔ زعفران دودھ اور کیوڑہ مکس کر لیں۔ اس میں زردہ کا رنگ بھی ڈال کرمکس کر لیں۔ایک بڑے دیگچی میں پہلے چاولوں کی پھر مصالحے کی تہہ لگائیں۔ اوپر آدھا پو دینہ، دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر پھر چاول ڈال کر پھیلائیں پھر مصالحہ پھیلائیں اسی طرح ہرا مصالحہ پھیلا دیں۔ دوبارہ چاول ڈال کر زعفران ملا دودھ ڈال دیں۔ تھوڑا سا گھی اوپر ڈال کر پہلے سے گرم توے پر رکھ کر پہلے دو منٹ تیز آنچ پر اس کے بعد آنچ ہلکی کر کے دس منٹ دم پر رکھیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر انڈوں سے سجا کر رائتے کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Biryani Aur Pulao