Nashpati Chakori Aur Kemboz Wala Kay Sath Tips in Urdu - Nashpati Chakori Aur Kemboz Wala Kay Sath Totkay

ناشپاتی چکوری سلاد کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Nashpati Chakori Aur Kemboz Wala Kay Sath Recipe In Urdu


اجزاء:
ناشپاتی پکی ہوئی بڑے سائزکی 2عدد
پنیر 250گرام
پودینے کے پتیاں 2شاخیں
ڈریسنگ کے لئے:
سفید سرکہ 2کھانے کے چمچ
اخروٹ کا تیل 2کھانے کے چمچ
مالٹے کی پھانک چھلکے سمیت 4 عدد
چینی ایک چٹکی
نمک ،کالی مرچ حسب ذائقہ
مالٹے کا چھلکا کچلا ہوا آدھا چائے کا چمچ
اجوائن خراسانی کی خوشبو دار پتیاں
تیار کرنے کا طریقہ:
پہلے ڈریسنگ بنائیں ۔ تمام اجزا ء کو بلینڈر میں رکھ کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔ اس کے بعد ناشپاتی کو چھلیں اور اس کے لمبے لمبے ٹکڑے بنائیں اب ان ٹکڑوں کو پودینے کی پتیوں سمیت ایک پلیٹ میں رکھیں اور ان کے اُوپر ڈریسنگ سجائیں ۔ اب پنیر کے سلائس بنا کر پلیٹ پر لگائیں ۔ اس کے بعد اجوائن کی خوشبو دار پتیوں کو چھڑک کر فوراََ استعمال کریں ۔
یہ سلاد چار افراد کے لئے کافی ہے۔

More From Mixed Salad - مزید