Nashpati Ka Sharbat Tips in Urdu - Nashpati Ka Sharbat Totkay - Tip No. 3598

Urdu Totkay Nashpati Ka Sharbat ناشپاتی کا شربت (Tip No. 3598) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mix Drinks Aur Sharbat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Nashpati Ka Sharbat Recipe In Urdu

ناشپاتی کا شربت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3598

ناشپاتی کا چھلکا اتار دو اور اس کے بیج کی گٹھلی یعنی جو سخت چیز ہوتی ہے، اس کو نکال دیں اور گودے کو چھوٹی چھوٹی پھانکیں کر لیں
آٹھ چھٹانک گودے کو یعنی اس ناشپاتی کی آٹھ چھٹانک پھانکوں کو ایک سیر گلاب کے عرق میں آدھ گھنٹے تک دھیمی دھیمی آنچ پر ابال لیں
اس پر پھل کا ایک نچوڑ نکل آئے گا
اس نچوڑ کو اب صاف کپڑے میں چھان لیا جائے
اب آٹھ چھٹانک بچے ہوئے گلاب کے عرق میں ایک سیر بہت صاف دانے دار پسی ہوئی چینی ملا کر سادہ شربت تیار کر لیا جائے جو کہ پندرہ منٹ تک آگ پر پکانے سے بن جاتا ہے
ناشپاتی کے عرق کو جو کہ پہلے تیار ہو چکا ہے
اس سارے شربت کے ساتھ ملا کر ایک بار پھر آنچ پر رکھ کر ابال دیتے ہیں اور اب شربت تیار ہے

More From Mix Drinks Aur Sharbat