Nashpati Aam Aur Akhrot Ka Salad Tips in Urdu - Nashpati Aam Aur Akhrot Ka Salad Totkay

ناشپاتی ،آم اور اخروٹ کا سلاد کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Nashpati Aam Aur Akhrot Ka Salad Recipe In Urdu

اجزاء:
ناشپاتی پکی ہوئی 2عدد
آم پکا ہوا بڑا ایک عدد
زیتون کا تیل 2کھانے کے چمچ
لیموں کا رس یا لیمن جوس ایک کھانے کا چمچ
اجوائن کی پتیاں ایک کھانے کا چمچ
چینی ایک چٹکی
نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ
اخروٹ پسا ہوا 2کھانے کے چمچ
پنیر 185گرام
ڈبل روٹی کے ٹکڑے 4عدد
تیار کرنے کا طریقہ:
ناشپاتی اور آم کو چھیل لیں اور ان کے سلائس بنا کر پلیٹ میں سجائیں ۔ اس کے بعد اس پلیٹ میں زیتون کا تیل ،لیمن جوس ، اجوائن کی خوشبو دار پتیاں ، چینی ،نمک اور کالی مرچ بھی ڈال دیں ۔ اب پنیر اور پسے ہوئے اخروٹ کو اچھی طرح ملائیں اور ڈبل روٹی کے ٹکڑوں پر لگا کر انہیں ہلکی آنچ دیں ۔جب پنیر پگھلنے لگے تو سلاد کے ہمراہ کھائیں۔

More From Mango Aur Aam - مزید