Nazuk Kabab Tips in Urdu - Nazuk Kabab Totkay - Tip No. 1554

Urdu Totkay Nazuk Kabab نازک کباب (Tip No. 1554) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Nazuk Kabab Recipe In Urdu

نازک کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1554

اشیاء:
قیمہ باریک مشین کا آدھا کلو
پیاز ایک عدد بڑی
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچہ
بیسن بھنا ہوا ایک کھانے کا چمچہ
دہی ایک کھانے کا چمچہ
جائفل جوتری پون چائے کا چمچہ
ہری مرچ دو عدد
پودینہ تھوڑی سی پتیاں
تل خشخاش ایک کھانے کا چمچ(بھون کر پیس لیں)
انڈا ایک عدد
کچا پپیتا ایک ٹکڑا
ترکیب:
باریک قیمے میں کچا پپیتا پیس کر لگائیں اور آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ آدھی پیاز براؤن اور آدھی کچی پیاز قیمے میں ملا دیں۔ پھر انڈا پھینٹ کر جتنا ضروری ہو ڈال لیں ، تمام مصالحہ پیس کر قیمے میں مکس کر یں ساتھ ہی پودینہ، ہری مرچ باریک کاٹ کر ڈال دیں۔ فرائی پین کے پیندے میں تیل لگا کر تیز آنچ پر گرم کر یں، پھر چولہا ہلکا کر دیں اور تیل کے ہاتھ سے کباب بنا کر فرائی کر یں۔ نازک کباب تیار ہیں انہیں بڑی نزاکت سے ڈش میں نکال لیں اور سلاد و غیرہ سے گارنش کر یں۔ کیچپ کے ساتھ زبردست مزہ دے گا۔

More From Cutlus Aue Kebab