Omelet Tips in Urdu - Omelet Totkay - Tip No. 3478

Urdu Totkay Omelet آملیٹ (Tip No. 3478) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Eggs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Omelet Recipe In Urdu

آملیٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3478

اشیاء:
انڈے چار عدد
نمک اور کالی مرچ حسب پسند
میٹھا سوڈا ذرا سا
گھی بقدر ضرورت
ترکیب:
انڈے گھول کر سفید گہری پلیٹ میں ڈال لیں اور زردی انڈے کے اندر ہی رہنے دیں۔ سفیدی کو کانٹے سے اتنا پھینٹیں کہ وہ سب جھاگ ہوجائے۔ سفیدی نہ رہے اور جھاگ بھی ایسی بنے کہ رکھنے پر بیٹھ نہ جائے۔ اب اس میں سوڈا (کھانے والا)یا بیکنگ پاؤڈر ایک چٹکی برابر ڈال دیں۔ اس کے ساتھ ہی نمک اور کالی مرچ پسی ہوئی ذراسی ڈال کر خوب پھینٹیں۔ پھر زردی بھی ملا دیں۔ اور فرائی پین میں بہت ساگھی ڈال کر کڑ کڑ ائیں۔
پھر چولہے سے اتار کر گھی کو نیم گرم رہنے دیں۔ اب ہلکی آنچ پر رکھ کر اس میں پورے کے پورے انڈے الٹ دیں۔ اور پلٹے سے اس کو گول گول گیند کی طرح بنانے کی کوشش کر یں۔ جیسے جیسے سینک لگتا جائے گا اس کی شکل ٹھیک گول ہوتی جائے گی۔ اگر آپ چاہیں تو دو مرتبہ علیحدہ علیحدہ گول گول آملیٹ تیار کر سکتے ہیں جو کہ دیکھنے میں بہت خوبصورت لگیں گے۔ اور شام کی چائے کے ساتھ یہ آملیٹ ، ٹماٹر کی چٹنی اور آلو کی چپس کے ساتھ پیش کر سکتے ہیں۔

More From Eggs