Sangtaray Ki Barfi Tips in Urdu - Sangtaray Ki Barfi Totkay - Tip No. 746

Urdu Totkay Sangtaray Ki Barfi سنگترے کی برفی (Tip No. 746) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Barfi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sangtaray Ki Barfi Recipe In Urdu

سنگترے کی برفی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 746


اجزاء:
سنگترے
دودھ
چینی․
زعفران اور چھوٹی الائچی
ترکیب:
خوب پکے میٹھے سنگترے چھیل کر ڈلیاں الگ کر لو ان کا چھلکا اتار لو پیج نکال کر پھینک ۔دو کلو بھر گودا ہو تو تین کلو دودھ گرم کرو جب آدھا رہ جائے تو سنگتے کا گودا ڈال کر کھویا بنالو ۔بعد کلو پیچھے ساڑھے تین کلو دانے دار چینی کو تین تارکی چاشنی بناؤاور اس میں سنگترے کا بنایا ہوا کھویا ملا سو اس کے بعد آگ پر رکھ دو ۔اور اس میں زعفران اور چھوٹی الائچی کے پسے ہوئے دانے وغیرہ ڈال لیں ۔
#
دیگر
اجزاء:
بادام آدھا کلو
کھویا دوسوپچاس گرام
گھی حسب ضرورت
چینی ایک کلو
روح کیوڑہ ،چاندی کے ورق ایک کلو
ترکیب:
آدھا کلو بادام پانی میں بھگو دیں تھوڑی دیر کے بعد چھلکا صاف کرکے اس کو سیل پر پیس لیں ،یہ بہت باریک نہیں پسا جاتا ۔دوسو پچاس گرام کھویا اچھی طرح سے گھی میں بھون لیں ۔پھر تین تار کی ایک کلو چینی کی چاشنی تیار کریں ۔اول کھویا اور چاشنی کو خوب ملائیں ۔ پھر بادام بھی اچھی طرح سے ملائیں اور تھا لی میں گھی لگا کر اسے جما دیں ٹھنڈی ہوجانے پر چاندی کے ورق لگا کر برفی کے مانند ٹکڑے کاٹلیں عام طور پر چورس ٹکڑے اچھے لگتے ہیں ۔

More From Barfi