Malte Ka Squash Tips in Urdu - Malte Ka Squash Totkay - Tip No. 1397

Urdu Totkay Malte Ka Squash مالٹے کا اسکوائش (Tip No. 1397) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Malte Ka Squash Recipe In Urdu

مالٹے کا اسکوائش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1397


اشیاء:
مالٹے رس دار پندرہ عدد(عمدہ قسم)
چینی آدھا کلو
پانی ایک چھٹانک
سائٹرک ایسڈ آدھا اونس
ُپوٹاشیم میٹابائی سلفائٹ آدھا گرام
کھانے والا زردہ رنگ دو رتی
ترکیب:
مالٹے دھو کر ان کا رس نکال لیں اور رس نکالنے والی مشین سے ان کا رس نکا لیں اور پھر کپڑے سے چھان لیں۔ یہ رس تین پاؤ کے قریب ہو نا لازمی ہے۔ اس مالٹے کے رس میں چینی کو خو ب اچھی طرح سے حل کر لیں اور اس کے بعد رس میں سائٹرک ایسڈ ڈال کر اچھی طرح سے چمچ کی مدد سے ملائیں۔ ایک چھٹانک پانی میں زردہ رنگ گھول کر کپڑے میں چھان لیں اور اس میں پوٹاشیم میٹابائی سلفائیٹ ملا لیا جائے اوریہ رنگ بھی مالٹے کے رس میں اچھی طرح سے ملا لیں۔ اب یہ رس بوتلوں میں بھر لیا جائے اور ایک کھلے منہ کے دیگچے میں یہ بھری ہوئی بوتلیں رکھ کر اس میں اتنا پانی ڈال دیں کہ آدھی بوتلیں ڈوب جائیں ۔ اب اس دیگچے کو چولہے پر چڑھا دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ چند منٹ پکانے کے بعد اسے اتار لیں اور اسی طرح سے پڑا رہنے دیں اور جب پانی ٹھنڈا ہو جائے تو بوتلیں نکال لیں ۔ نہایت ہی عمدہ اسکوائش تیا رہے۔

More From Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen