Vanilla Ice Cream Tips in Urdu - Vanilla Ice Cream Totkay - Tip No. 2790

Urdu Totkay Vanilla Ice Cream ونیلا آئس کریم (Tip No. 2790) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Homemade Icecream in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Vanilla Ice Cream Recipe In Urdu

ونیلا آئس کریم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2790

اشیاء:
دودھ خالص 1لیٹر
کھویا/ربڑی 250گرام
مکھن 50گرام
چینی 150گرام
چینی کھانے والے تین چمچے
ترکیب:
ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور پکنے دیجئے۔ جب پک پک کر دودھ ایک لیٹر رہ جائے تو تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں ونیلا پاؤڈر حل کر کے رکھ لیجئے۔ اب دودھ میں چینی ڈال دیجئے اور تھوڑی دیر بعد ونیلا پاؤڈر والا دودھ بھی ڈال دیجئے اور ساتھ چمچہ ہلاتے جائیے تاکہ گٹھلی نہ بن جائے۔ تھوڑی دیر پکانے کے بعد مکھن ڈال دیجئے اور چمچہ سے اچھی طرح ہلاتے رہیے۔ جب مکھن دودھ میں حل ہو جائے تو اتار لیجئے اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیجئے۔ ٹھنڈاہو جائے تو اس میں کھویا/ربڑی ڈال کر مدھانی سے خوب پھینٹ لیجئے۔ اب اس تیار شدہ دودھ کو آئس کریم مشین کے ڈبے میں ڈال دیجئے اور ڈھکنا خوب اچھی طرح بندکر دیجئے۔ برف کوٹ کر اس میں نمک اور قلمی شورہ ملاکر دودھ والے ڈبے کے چاروں طرف دبا کر بھر دیجئے اور دس پندرہ منٹ پڑا رہنے دیجئے۔ اب مشین کی ہتھی کو گھمانا شروع کیجئے اور تیز تیز چلاتے جائیے۔ تقریباًچار گھنٹے بعد آئس کریم جم کر تیار ہوجائے گی۔

More From Homemade Icecream