Paao Ping Tips in Urdu - Paao Ping Totkay

پاؤ پنگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Paao Ping Recipe In Urdu

اس میٹ ڈش کو ”پیکنگ ڈولز“ بھی کہتے ہیں۔
اشیاء:۔
پھینٹے ہوئے انڈے دو عدد
سویا ساس ایک چمچہ
گوبھی 1/2اونس کتری ہوئی
پالک دو اونس کتری ہوئی
گاجریں حسب ذائقہ
کالی مرچیں حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
بھنا ہوا چکن دو اونس
بھنا ہوا گوشت دو اونس
موسمی پیاز ایک عدد
آئل دو چمچے
ترکیب:۔
فرائی پین میں دو چمچے آئل گرم کریں۔ پھینٹے ہوئے انڈے ڈال دیں۔ جب سیٹ ہو جائیں تو بھنا ہوا چکن اور بھنا ہوا گوشت اس میں ڈال دیں دس منٹ فرائیں کریں۔ سویا ساس ، کالی مرچیں اور نمک اس میں شامل کر دیں۔ ان سب چیزوں کو نکال کر علیٰحدہ رکھ لیں۔ فرائی پین پھر آگ پر رکھ دیں۔ بقایا آئل اس میں ڈال دیں۔ موسمی فرائی کریں۔ جب سرخ ہو جائے تو اس میں سبزیاں ڈال کر فرائیں کریں۔ لگا تار ہلائے جائیں۔ دس منٹ فرائی کریں۔ پھر اس میں پہلے فرائی کی ہوئی چیزیں ڈال دیں۔ اس کو تین منٹ فرائی کریں اور پھر گرم گرم پیش کریں۔

More From Chinese Beef Or Meat - مزید