Chicken Pakoray Tips in Urdu - Chicken Pakoray Totkay - Tip No. 2455

Urdu Totkay Chicken Pakoray چکن پکوڑے (Tip No. 2455) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Samosay, Roll And Pakora in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Pakoray Recipe In Urdu

چکن پکوڑے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2455

اشیاء:
چکن آدھ کلو(چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں )
ہری مرچ دو عدد(درمیانہ سائز)
ہرا دھنیا آدھی گھٹی
ہلدی آدھا چائے کا چمچہ
لہسن تین جوئے
لیموں دو عدد
بیسن ایک کپ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت(ڈیپ فرائنگ کے لئے)
ترکیب:
ہری مرچ، ہرا دھنیا اور لہسن باریک پیس لیں۔ بیسن میں درج بالا پیسٹ اور نمک، مرچ اور ہلدی ملا دیں۔ لیموں کا عرق بھی شامل کر دیں۔ آدھا کپ پانی ڈال کر آمیزہ تیار کر یں۔ گوشت کے ٹکڑوں کو آمیزہ میں ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور دو گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں درمیانہ آنچ پر فرائی کر یں۔ جاذب کاغذ پر رکھتے جائیں۔ (لنچ باکس میں موٹے ٹشو پر رکھ کر دیں...کیچپ یا کٹھی میٹھی املی کی چٹنی کے ساتھ بہت مزے دار لگتے ہیں)۔

More From Chicken Samosay, Roll And Pakora