Pakoriyon Ka Soup Tips in Urdu - Pakoriyon Ka Soup Totkay - Tip No. 1800

Urdu Totkay Pakoriyon Ka Soup پکوڑیوں کا سوپ (Tip No. 1800) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bachon Ke Soup in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Pakoriyon  Ka Soup Recipe In Urdu

پکوڑیوں کا سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1800

اجزاء:
چکن یا سبزی کاسٹاک چھ کپوں کے برابر
ہرا دھنیا مٹھی بھر
پکوڑیوں کیلئے:
میتھی کے پتے (اچھی طرح کٹے ہوئے) چار کھانے کے چمچ
میدہ ایک کپ
آٹا آدھا کپ
تیل آدھا کپ
ادرک کا ملیدہ (پیسٹ) ایک چائے کا چمچ
چلی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
سوڈا (کالی کار بونیٹ ) چائے کا چمچ
ہلدی چٹکی بھر
نمک چٹکی بھر
ترکیب:
پکوڑیوں کے تمام اجزاء کو تھوڑا پانی ملا تے ہوئے میدے میں گوندھ لیں ۔ پھر اس کے چھوٹے چھوٹے ”گیند“ بنا لیں۔ چکن یا سبزیوں کے سٹاک کو بوئل کرنے کیلئے رکھ دیں ۔ اگر آپ چکن استعمال کر رہے ہیں تو پہلے اسے کم ازکم دو گھنٹے ریفریجر یٹر میں رکھیں تاکہ چربی نکل جائے۔ چربی کو الگ کر لیں اور صرف سٹاک استعمال کر یں ۔ جب سٹاک اُبلنے لگے تو اس میں آہستہ سے پکوڑیاں ڈال دیں اور اس وقت تک پکا ئیں جب تک کہ وہ اوپر نہ تیرنے لگیں ۔ اس سوپ کو خوبصورت پیالیوں میں ہرے دھنیے کے پتوں کے ساتھ سجا کر پیش کر یں ۔ آپ اس میں ذائقہ کے لئے لیموں کا جوس بھی شامل کر سکتے ہیں ۔

More From Bachon Ke Soup