Palak Paneer Tips in Urdu - Palak Paneer Totkay

پالک پنیر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Palak Paneer Recipe In Urdu

اشیاء:
پالک کے پتے 250گرام
پنیر 100گرام
پیاز (کدو کش کی ہوئی) 2عدد
ٹماٹر(چوپ کٹے ہوئے) 2عدد
ہری مرچیں(چوپ کی ہوئی) 2 عدد
ادرک لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچے
زیرہ چائے کا چمچہ
لال مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر چائے کا چمچہ
تیل 2 کھانے کا چمچہ
مکھن 1 چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لہسن دو چائے کے چمچ
ترکیب:
پالک کو دھو کر ابال لیں۔ اس کے بعد پالک کو گرائنڈ کر لیں۔ پنیر کو کدو کش کر لیں۔ تیل گرم کر یں۔ اس میں زیرہ ،نمک، ادرک، لہسن اور پیاز ڈال کر براؤن کر لیں۔ اس کے بعد ٹماٹر، ہری مرچ ،نمک، لال مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر پکائیں۔ گریوی گاڑھی ہو جائے تو پالک شامل کر دیں۔ اچھی طرح پک جائے تو پنیر ڈال کر 3۔2منٹ مزید پکائیں۔ اس کے بعد چولہے سے اتار لیں۔ سرو کرتے وقت مکھن ڈال کر سرو کر یں۔

More From Vegetable Dishes - مزید