Palak Shorba Tips in Urdu - Palak Shorba Totkay - Tip No. 5270

Urdu Totkay Palak Shorba پالک شوربہ (Tip No. 5270) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Palak Shorba Recipe In Urdu

پالک شوربہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5270

ایک پین میں 2 کپ پانی ابالیں۔
اس میں پالک شامل کریں۔
پالک شامل کرنے کے بعد اسے 3 تا 4 منٹ تک پکائیں۔
پالک نچوڑ لیں اور اسے ٹھندا کرنے کے لیے ایک جانب رکھ دیں۔
پالک۔ پودینے کے پتے اور سبز مرچیں باہم یکجا کریں اور انہیں ایک مکسر میں بلینڈ کریں اور ان کا ایک ہموار شوربہ (Puree) بنا لیں۔
اس شوربے کو ایک گہرے پین میں منتقل کریں اس میں دودھ اور 1کپ پانی شامل کریں اور ابالا دلائیں۔
نمک۔ پسی ہوئی کالی مرچ۔ اور لیموں کا رس (جوس) شامل کریں۔
بخوبی یکجا کریں اور 1 تا 2 منٹ تک ابلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں۔
ایک چھوٹے پین میں گھی گرم کریں۔
اس میں لہسن شامل کریں اور بھونیں حتیٰ کہ وہ سنہری براوؤن رنگت اختیار کر جائے۔
اسے پالک شوربہ میں شامل کر کے بخوبی یکجا کریں۔
اور 2 تا 3 منٹ تک ابلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں۔
پرزوں میں کٹے ہوئے (Shredded) ادرک کے ساتھ گارنش کریں۔
گرما گرم ہی نوش کرنے کے لیے پیش کریں۔

More From Pakistani Sabzi