Palak Bharay Anday Tips in Urdu - Palak Bharay Anday Totkay

پالک بھرے انڈے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Palak Bharay Anday Recipe In Urdu

انڈے لمبائی کے رخ سے کاٹ کر آدھے کر لیں
پالک کو دھو کر کاٹ کر بغیر پانی ڈالے پکا لیں حتیٰ کہ بالکل خشک ہو جائے
تازہ ڈبل روٹی کا چورا گرم دودھ میں بھگو دیں
ساتھ ہی چکن کیوب بھی ملا دیں
انڈوں کی زردیاں نکال کر علیحدہ کر لیں
زردیوں میں پالک ، بھیگے ہوئے بریڈ کرامز ، زیرہ پاؤڈر، سبز مرچ کٹی ہوئی خوب اچھی طرح ملا دیں
انڈوں کی خالی سفید یوں میں یہ پالک والا مرکب بھر دیں
انڈے میں تین چائے کے چمچے دودھ یا پانی ملا کر پھینٹ لیں
بھر دیں انڈے، اس انڈے اور دودھ والے محلول میں ڈبو کر خشک بریڈ کرامز لگا کر آئل میں تل کر سنہری کر لیں
نوٹ:
یہ چائے کے ساتھ اسی طرح پیش کئے جا سکتے ہیں
اس کے علاوہ سالن کی گریوی بنا کر ایک چکن کیوب گریوی میں ملا دیں
اس پر پالک بھرے انڈے ڈال کر بطور سالن پیش کریں

More From Eggs - مزید