Palak Ka Bighara Salan Tips in Urdu - Palak Ka Bighara Salan Totkay - Tip No. 1616

Urdu Totkay Palak Ka Bighara Salan پالک کا بگھارا سالن (Tip No. 1616) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Palak Ka Bighara Salan Recipe In Urdu

پالک کا بگھارا سالن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1616

اجزا:
پالک دو کلو دھو کر موٹ موٹا کٹا ہوا
لہسن دو جوئے
ادرک ایک ٹکڑا کٹا ہوا
پکانے کا تیل دو چائے کے چمچ
پیاز دو درمیانہ سائز باریک لچھے کٹے ہوئے
ہری مرچیں پانچ چھ باریک کٹی ہوئی
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
نمک چائے کا ایک چمچ یا حسب ذائقہ
ترکیب:
پالک کو دھو کر موٹا موٹا کاٹ لیں اور اگر پالک کے پتے چھوٹے اور نرم ہوں تو انہیں پورا ہی رہنے دیں اور مت کاٹیں ۔ادرک اورلہسن کو پیس کر باریک پیسٹ بنا لیں۔ بھاری پیندے کی دیگچی میں پیاز کے لچھے تیل گرم کرے اچھی طرح تلیں کہ وہ گولڈن براؤن شکل اختیار کر لیں۔ تلی ہوئی پیاز میں ادرک لہسن کی پیسٹ بھونتے ہوئے ہری مرچیں (کٹی ہوئی )شامل کر لیں چند منٹ بھوننے کے بعد نمک اور ہلکی بھی چمچ ہلاتے ہوئے مسالہ پیسٹ میں شامل کر دیں۔ آخر میں پالک کے پتے بھنے ہوئے مسالے مین ڈال کر آدھا کپ پانی ڈال کر ابال آنے دیں۔ جونہی ابال آجائے آنچ ہلکی کر دیں اور دیگچی کو ڈھکن سے ڈھانپ دیں ۔ ہلکی آنچ پر پالک پک کر نرم ہو جائے اور تیل چھوڑ دے تو آنچ بند کر دیں پالک کھانے کے لئے تیار ہے۔چپایوں کے ساتھ پیش کریں۔

More From Pakistani Sabzi