Palak Lozaniah Tips in Urdu - Palak Lozaniah Totkay - Tip No. 5152

Urdu Totkay Palak Lozaniah پالک لازانیہ (Tip No. 5152) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Palak Lozaniah Recipe In Urdu

پالک لازانیہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5152

لوزانیہ کی پٹیاں تیار کریں یا تیار شدہ لوزانیہ استعمال کریں
پانی میں آٹا، تیل اور نمک ملا کر گوندھ لیں
اور 20 منٹ کے لیے رکھ دیں
پین میں کافی سارا پانی ڈال کراس میں 2 چمچ تیل ڈالیں
آٹے کی پتلی سی روٹی بنا لیں اور 2 انچ چوڑی اور 4 انچ لمبی پٹیاں تیار کرلیں
ان کو 5 منٹ کے لیے ابلتے ہوئے پانی میں پکائیں
پالک ابال کر خشک کر لیں
اس میں لیموں کا رس، پنیر، نمک کالی مرچ، دارچینی اور لونگ شامل کریں
لوزانیہ کی پٹیوں پر پالک کا آمیزہ ڈالیں اور پٹیوں کو لپیٹ کر رول بنا لیں
بیکنگ ڈش کو چکنا کریں اور اس میں آدھا اٹالین سوس دالیں
اس کے اوپر رولز رکھیں
پھر وائٹ سوس ڈالیں اور بچا ہوا آدھا سوس وائٹ سوس پر ڈالیں
پنیر چھڑکیں اور 200 درجہ حرارت پر اوون میں 20 منٹ کے لیے بیک کریں

More From Baked Dishs