Palak Peetha Fry Tips in Urdu - Palak Peetha Fry Totkay - Tip No. 1895

Urdu Totkay Palak Peetha Fry پالک پیٹھا فرائی (Tip No. 1895) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Palak Peetha Fry Recipe In Urdu

پالک پیٹھا فرائی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1895


اجزاء:
پالک 250گرام(کٹی ہوئی)
تازہ دھنیا دو کھانے کے چمچ(کٹا ہوا)
کریم 300ایم ایل
سرسوں کے بیج ایک چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
سبز مرچیں دو (باریک کاٹ لیں)
تازہ ادرک ایک چائے کا چمچ(باریک کٹی ہوئی)
لہسن دو جوئے (کچلا ہوا)
پیاز تین عدد
تیل دو کھانے کے چمچ
کدو ایک کلو
بادام ایک کھانے کا چمچ (باریک کتر لیں)
ترکیب:
# تمام nutsکو ایک مائیکرو ویو ڈش میں ڈال کر (بغیر ڈھانپے) تیز گرمائش پر پانچ منٹ کے لئے پکائیں اور nutsکے براؤن ہوتے ہی مائیکرو ویو سے ڈش نکال لیں۔
# کدو چھیل کر چوکور (ایک سائز کے) ٹکڑے بنا لیں۔
# ایک پین میں تیل گرم کر کے پیاز گولڈن براؤن کر لیں پھر اس میں ادرک، لہسن ،مصالحے مرچیں ڈال کر چمچ سے سب اشیاء کو مکس کرتے ہوئے ایک منٹ کے لئے پکائیں ، چمچ چلاتے رہیں۔ تھوڑا بھون کر اسی پین میں کدو اور کریم مکس کر یں اور ڈھکن ڈھانپ کر دس منٹ اتنا پکائیں کہ کدو گل جائے۔ اب اسی پین میں شامل کر یں پالک اور دھنیا اور ایک منٹ پکا کر بھون لیں اور nutsسے گارنش کر یں۔ بے حد نر یشنگ اور لذیذ ڈش ہے۔

More From Pakistani Sabzi