Palak Soya Cream Tips in Urdu - Palak Soya Cream Totkay - Tip No. 2162

Urdu Totkay Palak Soya Cream پالک سویا کریم (Tip No. 2162) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Palak Soya Cream Recipe In Urdu

پالک سویا کریم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2162

اشیاء:
پالک تین پاؤ
سویا آدھ پیالی
نمک آدھ چمچ
کریم ایک تہائی پیالی
تیل ایک چمچ
سرسوں کے بیج چوتھائی چمچ
سفید زیرہ چوتھائی چمچ
ثابت سرخ مرچ دو عدد
ترکیب:
سب سے پہلے پالک اور سویا خوب اچھی طرح دھو لیں اس کے بعد پالک کو موٹا موٹا کاٹ لیں سویا بھی کاٹ لیں دونوں کی ڈنڈیاں الگ کر دیں۔ اس کے بعد ان دونوں کو ایک بڑی پتیلی میں ذرا دھیمی آنچ پرپکنے کے لئے رکھ دیں اس میں پانی نہ ڈالیں پالک خود اپنے پانی میں پک جائے گی دو تین مرتبہ چمچ سے ہلا جلا دیں تقریباََبیس منٹ میں پالک اور سویا پک جائے گا۔ پتیلی کو ڈھکنا ضروری ہے جب پالک گل جائے تو ڈھکنا کھول کر اس میں نمک اور کریم ملا دیں آنچ تھوڑی تیز کر دیں تاکہ زیادہ پانی ختم ہو جائے پالک ہلکی گیلی رہے بس اتنا پانی باقی رہنا چاہیے۔ تیل کو چھوٹے سوس پین میں گرم کر لیں اس میں سرسوں کے بیج اور سرخ مرچ ڈال دیں جب بیج چٹخنے لگیں تو یہ تیل ، مرچ اور بیجوں سمیت پالک میں ڈال دیں اور چمچ سے تیل اور پالک کو ملا کر ڈھکنا ڈھانپ دیں۔ یہ سبزی ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ کھانے میں مزیدار لگے گی۔

More From Pakistani Sabzi