Paneer Aur Sabziyon Kay Kabab Tips in Urdu - Paneer Aur Sabziyon Kay Kabab Totkay - Tip No. 3053

Urdu Totkay Paneer Aur Sabziyon Kay Kabab پنیر اور سبزیوں کے کباب (Tip No. 3053) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Paneer Aur Sabziyon Kay Kabab Recipe In Urdu

پنیر اور سبزیوں کے کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3053

اجزاء:
پھول گوبھی 250گرام
بروکلی 250گرام
پنیر(کیوب کی شکل میں کٹا ہوا) 125گرام
Batterکے اجزاء:
میدہ ڈیڑھ کپ
بیکنگ پاؤڈر دو چائے کے چمچے
کری پاؤڈر دو چائے کے چمچ
گرم مصالحہ چائے کا چمچہ
چینی ڈیڑھ چائے کا چمچ
انڈے دو عدد
نمک حسب ذائقہ
دودھ حسب ضرورت
ترکیب:
پھول گوبھی اور بروکلی کو نمکین پانی میں ابال کر قدرے ٹھنڈا کر کے فوراًٹھنڈے پانی میں ڈال دیں اور پھر نچوڑ کر خشک کر لیں۔ بانس کے تنکے جو بازار میں عام مل جاتے ہیں ان میں دونوں گو بھی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے اور کیوب شدہ پرو دیں اور خشک میدے میں رول کر کے فالتو میدہ جھاڑ دیں۔ Batterکے اجزاء میں مناسب مقدار میں دودھ ملا کر پھینٹ لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں(تقریباًچار کپ)۔سبزیاں اور پنیر پروئے ہوئے تنکوں کو Batterمیں ڈبو کر نکا لیں اور گرم تیل میں تل کر گولڈن کر لیں۔ دہی کے پیالے کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Cutlus Aue Kebab