Palak Paneer Tips in Urdu - Palak Paneer Totkay - Tip No. 5161

Urdu Totkay Palak Paneer پالک پنیر (Tip No. 5161) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Palak Paneer Recipe In Urdu

پالک پنیر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5161

ابلتے ہوئے پانی سے بھرے ہوئے برتن میں پالک دھوئیں اور پھر نچوڑ لیں
نچوڑ نے کے بعد ٹھنڈے پانی کے ساتھ دھوئیں
ایک مکسر میں بلینڈ کریں اور ایک ہموار شوربہ (Puree) بنا لیں
ایک جانب رکھ دیں
ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں
آئل میں پنیر کے ٹکڑے ڈیپ فرائی کریں حتیٰ کہ وہ سنہری براوؤن رنگت اختیار کر لیں
آئل جذب کرنے والے کاغذ پر نچوڑ لیں
نچوڑنے کے بعد انہیں 15 منٹ تک کے لیے گرم پانی میں ڈال دیں
دوبارہ نچوڑ لیں اور ایک جانب رکھ دیں
ایک پین میں آئل گرم کریں
آئل میں پیاز شامل کریں اور اس وقت تک بھونیں حتیٰ کہ وہ شفاف بن جائیں
لہسن، ادرک، سبز مرچیں، اور پسی ہوئی ہلدی شامل کریں
2 تا 3 منٹ تک بھونیں
ٹماٹر کا شوربہ (Puree) شامل کریں
اس وقت تک بھونیں حتیٰ کہ آئل مکسچر سے علیحدہ ہو جائے اور اس دوران مسلسل چمچ ہلاتے رہیں
پالک شوربہ (Puree)، پنیر، پنجابی گرم مسالہ، نمک اور 1 کپ پانی شامل کریں
ابلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں حتیٰ کہ گریوی (شوربہ) کسی قدر گاڑھی بن جائے
گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں

More From Pakistani Sabzi