Paneer Aur Palak Ka Raita Tips in Urdu - Paneer Aur Palak Ka Raita Totkay

پنیر اور پالک کا رائتہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Paneer Aur Palak Ka Raita Recipe In Urdu

اشیاء:
دہی ایک پاؤ
پالک ایک چھٹانک
سبز مرچ ایک عدد
نمک ایک ٹی سپون
زیرہ بھنا اورپساہوا ایک ٹی سپون
تازہ پنیر کے کیوب 10سے 20عدد
میتھی چوتھائی ٹی سپون
سرسوں چوتھائی ٹی سپون
گھی یا تیل آدھا ٹی سپون
سرخ مرچ چوتھائی ٹی سپون(پسی ہوئی)
ترکیب:
سب سے پہلے پالک کو دھو کر صاف کر لیں اور اسے ابال کر سبز مرچ کے ساتھ پیس لیں اورد ہی کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں پالک نمک اور پنیر کے ٹکڑے ملا دئیے جائیں ۔ رائتہ پر سجانے کے لئے اوپر سے چھڑ کنے کے لئے سرسوں میتھی اور سرخ مرچ کو تیل یا گھی میں سرخ کر یں اور تیا رشدہ رائتے پر بھنا اور پسا ہوا زیرہ بھی چھڑک دیا جائے۔ اس رائتہ کو فریج میں ٹھنڈا کر نے کی ضرورت نہیں ۔لیکن اگر آپ ٹھنڈا کرنا چاہیں تو بھی کوئی فرق نہ پڑے گا ۔ بہت ہی عمدہ اور لذیذ ترین رائتہ تیا رہے۔

More From Tasty Raita - مزید