Paneer Pyaz Tips in Urdu - Paneer Pyaz Totkay - Tip No. 2165

Urdu Totkay Paneer Pyaz پنیر پیاز (Tip No. 2165) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Paneer Pyaz Recipe In Urdu

پنیر پیاز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2165

اشیاء:
پیاز دو عدددر میانہ
میدہ ایک پیالی
پنیر ایک پیالی
چکن کیوبز دو عدد
دودھ ایک پیالی
انڈا ایک عدد
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
پیاز کو گول چھلوں کی شکل میں کاٹ لیں اور ان کے چھلے الگ الگ کر لیں۔ میدہ کو چھان کر اس میں پنیر اور کیوبز پیس کر ملا لیں انڈا اور دودھ پھینٹ کر مید ہ میں آہستہ آہستہ شامل کر لیں اور ساتھ ساتھ میدہ کو پھینٹتے رہیں تاکہ پھٹکی نہ پڑے۔ اب اس آمیزے میں پیاز کے چھلے ڈال دیں۔ کڑاہی میں تیل ڈال کر تیز گرم کر یں خیال رکھیں کہ اتنا تیز گرم نہ ہو جائے کہ پیاز کے چھلے جل جائیں۔ احتیاط سے ایک ایک چھلا ڈالتے جائیں سنہرا رنگ ہونے پر نکال لیں چائے کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Pakistani Cuisine