Kasoori Paneer Tikka Tips in Urdu - Kasoori Paneer Tikka Totkay - Tip No. 3396

Urdu Totkay Kasoori Paneer Tikka قصوری پنیر تکہ (Tip No. 3396) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kasoori Paneer Tikka Recipe In Urdu

قصوری پنیر تکہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3396

اشیاء:
پنیر 400گرام
دہی ایک کپ
بین چار ٹیبل سپون
اجوائن چائے کا چمچہ
اجوائن ایک چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
سفید مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
قصوری میتھی دو چائے کا چمچہ
ادرک ، لہسن کا پیسٹ ایک ٹیبل سپون
سبزمرچ کا پیسٹ ایک ٹیبل سپون
لیمن جوس دو ٹیبل سپون
چاٹ مصالحہ چائے کا چمچہ
مکھن تین ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
پکانے کا تیل ایک ٹیبل سپون
ترکیب:
1۔پنیر ڈیڑھ انچ کے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں جن کی موٹائی آدھ سینٹی میٹر ہو۔
2۔ایک گہرے پیالے میں گاڑھا دہی، بیسن ، اجوائن، گرم مصالحہ پاؤڈر، سفید مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، قصوری میتھی، لہسن ادرک کا پیسٹ، سبز مرچ کا پیسٹ، لیمن جوس، چاٹ مصالحہ ، نمک اور ایک ٹیبل سپون پگھلا ہوا مکھن ڈالیں اور مکس کر لیں۔
3۔پنیرکے ٹکڑوں کو اس مکسچرمیں آدھے گھنٹے کے لئے ڈوبار ہنے دیں۔
4۔کنویکشن اوون230پر گرم کر لیں۔
5۔اوون پروف ڈش میں پنیر کے ٹکڑوں کی ایک تہہ لگا کر ان پر ہلکا سا تیل لگائیں۔
6۔اب انہیں 230Cپر بیس منٹ کے لئے پکائیں اور ہر پانچ منٹ کے لئے بعد مکھن لگائیں۔ ہر دس منٹ کے بعد ان کو الٹائیں۔
7۔گرل ٹاپ(Grill top)کے لئے بارہ منٹ درکار ہیں۔مکھن لگا کر ہر چھ منٹ کے بعد پلٹ دیں۔ گرما گرم پیش کر یں۔
شیف کی ٹپ
دہی گاڑھا کرنے کے لئے اسے ململ کے کپڑے میں باندھ کر لٹکا دیں اور پھر آدھے گھنٹے کے لئے ریفریجریٹرمیں رکھ دیں تاکہ فالتوپانی نکل جائے۔
1

More From Baked Dishs