Aloo Bharay Parathay Tips in Urdu - Aloo Bharay Parathay Totkay - Tip No. 2274

Urdu Totkay Aloo Bharay Parathay آلو بھرے پراٹھے (Tip No. 2274) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Bharay Parathay Recipe In Urdu

آلو بھرے پراٹھے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2274

اجزاء:
آٹا چار پیالی
گھی، پانی اور نمک حسب ضرورت
ترکیب:
آٹے میں نمک اور پانی ملا کر حسب معمول گوندھ کر آٹا تیار کر یں۔ اور اس کے 16عدد پیڑے بنا لیں۔
آلو کی فلنگ تیار کر یں:
اجزاء:
ابلے ہوئے اور میش کئے آلو ایک پیالی
زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
سبز مرچیں (پیس لیں) دو عدد
سبز دھنیا(باریک کاٹ لیں) ایک چائے کا چمچ
ادرک چوتھائی انچ کا ٹکڑا
گرم مصالحہ چوتھائی چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
تمام اجزاء اکٹھا کر یں اور ان کے 8حصے کر لیں۔ روٹی بنا ئیں۔ دو روٹیاں بیل لیں۔ ایک روٹی پھیلا کر اس پر آلو کا آمیزہ ڈالیں اور اسے دوسری روٹی سے ڈھانپ کر کنارے اچھی طرح بند کر لیں۔ تھوڑا سا خشک آٹا روٹی پر چھڑ کیں اور جس قدر ہو سکے روٹی کو پتلا کر لیں۔ تو اگرم کر یں اور آلو کا پراٹھا اس پر ڈال کر گھی ڈال کر دونوں طرف سے پکا کر سنہری کر لیں۔ تمام پراٹھے اسی طرح تیار کر لیں اور تازہ دہی کے ساتھ گرم گرم کھائیں۔

More From Potato