Parathay Meethay Sadah Tips in Urdu - Parathay Meethay Sadah Totkay

پراٹھے میٹھے سادہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Parathay Meethay Sadah Recipe In Urdu

اشیاء:
آٹا / میدہ کلو
گھی 250ملی لیٹر
چینی / شکر کلو
نمک حسب پسند
ترکیب:
آٹے میں تھوڑا سا نمک ملا کر اور پانی ڈال کر گوندھ لیجئے اور ایک گھنٹے تک پڑا رہنے دیجئے۔ آٹے میں سے ایک پیڑا لے کر اس کے دو چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیے اور ہاتھ کی ہتھیلیوں اور انگلیوں کی مدد سے انہیں تھوڑا سا بیل لیجئے۔ اب ایک پیڑا بیل کر رکھئے اور اس پر چینی /شکر کی تہہ بچھا کر دوسرا بیلا ہوا پیڑا اس کے اوپر رکھ دیجئے اور کناروں کو اچھی طرح دبا دیجئے تاکہ چینی/ شکر باہر نہ نکل سکے۔ اس کو روٹی کی طرح بڑا کر کے گرم توے پر ڈالیے اور دونوں طرف گھی لگائیے۔ دونوں طرف سے سرخ ہونے پر اتار لیجئے۔ اوپر گھی یا مکھن لگا کر تناول فرمائیے۔

More From Sweet Choori, Meethi Roti, Meetha Paratha - مزید