Paneer Pasanda Tips in Urdu - Paneer Pasanda Totkay - Tip No. 5302

Urdu Totkay Paneer Pasanda پنیر پسندہ (Tip No. 5302) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Paneer Pasanda Recipe In Urdu

پنیر پسندہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5302

تیاری برائے ٹکیاں:
ماسوائے ڈبل روٹی کا چورا اور آئل تمام اجزائے ترکیبی باہم یکجا کریں اور انہیں بخوبی مکس کریں۔
مکسچر کو 6 مساوی حصوں میں تقسیم کریں۔
ہر ایک حصے کو ہموار گول ٹکی کی شکل دیں۔
اس انداز سے ڈبل روٹی کے چورے میں رول کریں کہ ٹکیوں کی تمام اطراف پر اس کی تہہ جم جائے۔
ایک نان اسٹک توا پر آئل گرم کریں۔
اس توے پر ٹکیاں دونوں سائیڈوں پر پکائیں حتیٰ کہ وہ سنہری براوؤن رنگت اختیار کر جائیں۔
آئل جذب کرنے والے کاغذ پر نچوڑ لیں۔
انہیں ایک جانب رکھ دیں۔
تیاری برائے پیسٹ نمبر1 :
1 کپ پانی کے ہمراہ تمام اجزائے ترکیبی باہم یکجا کریں۔
انہیں 15 تا 20 منٹ تک ابالیں۔
پھر اسے ٹھنڈا کریں۔
ایک مکسر میں ایک ہموار پیسٹ میں بلینڈ کریں۔
اس پیسٹ کو ایک جانب رکھ دیں۔
تیاری برائے پیسٹ نمبر2:
1 کڑاہی میں آئل گرم کریں۔
آئل میں پیاز ڈیپ فرائی کریں حتیٰ کہ وہ سنہری براوؤن رنگت اختیار کر لے۔
آئل جذب کرنے والے کاغذ پر نچوڑ لیں۔
ایک بلینڈر میں ایک ہموار پیسٹ میں بلینڈ کر لیں۔
اس پیسٹ کو ایک جانب رکھ دیں۔
تیاری برائے گریوی (شوربہ):
ایک پین میں آئل گرم کریں۔
آئل میں پیسٹ نمبر1 شامل کریں۔
اسے چند منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں۔
پسی ہوئی سرخ مرچ اورپنجابی گرم مسالہ شامل کرکے بخوبی مکس کریں۔
مکس کرنے کے بعد دوبارہ چند منٹ تک پکائیں۔
دہی شامل کرکے بخوبی مکس کریں۔
5 منٹ تک چمچ ہلاتے رہیں۔
پیسٹ نمبر2 شامل کریں اور نمک بھی شامل کریں۔
اس وقت تک پکائیں حتیٰ کہ آئل گریوی (شوربے) سے علیحدہ ہو جائے۔
1 کپ پانی شامل کریں اور ایک اُبالا دلائیں۔
کیسے روبہ عمل ہونا ہے:
پنیر ٹکیاں ایک پلیٹ میں ترتیب دیں۔
گرم گریوی (شوربہ) ٹاپ پر انڈیل دیں۔
دھنیا کے ساتھ گارنش کریں۔
گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں۔

More From Gosht Aur Beef