Lazat Bakhsh Pasanday Tips in Urdu - Lazat Bakhsh Pasanday Totkay

لذت بخش پسندے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Lazat Bakhsh Pasanday Recipe In Urdu

اشیاء:
گوشت آدھ کلو
سرکہ دوٹیبل اسپون
دہی ایک پاؤ
پیاز آدھ پاؤ
نمک حسب پسند
سرخ مرچ حسب پسند
لہسن ایک چھوٹی پوتھی
گھی تین چھٹانک
ادرک آدھ چھٹانک
لونگ چھ عدد
دار چینی ایک بڑا ٹکڑا
بڑی الائچی چار عدد
ترکیب:
دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیا جائے۔ تمام مصالحوں کو باریک پیس کر دہی میں ملا لیں۔ گوشت کے پسندے اس میں ڈال کر اس کو کم از کم ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں۔ گوشت نرم ہونا چاہیے۔ اس کے بعد فرائی پین یا کسی کھلے منہ کی دیگچی میں کڑ کڑا کر اوپر پسندے ڈالتے جائیں۔ دہی کو ہلکی آنچ پر خشک کر لیں۔ جب دہی خشک ہو جائے اور پسندے سرخ ہو جائیں اور اچھی طرح گل جائیں تو انہیں اتار لیں۔ اگر گوشت سخت ہو تو تھوڑی دیر دم پر لگا دیں۔ ڈش میں ڈال کر اس کے اوپر ہرا دھنیا چھڑک دیا جائے۔ لیجئے!نہایت لذت بخش پسندے تیار ہیں۔

More From Gosht Aur Beef - مزید