Pasta Shells With Mushroom Sauce Tips in Urdu - Pasta Shells With Mushroom Sauce Totkay - Tip No. 519

Urdu Totkay Pasta Shells With Mushroom Sauce پاسٹا شیلز ودھ مشروم سوس (Tip No. 519) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about European Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Pasta Shells With Mushroom Sauce Recipe In Urdu

پاسٹا شیلز ودھ مشروم سوس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 519


ضروری اشیاء:
پاسٹا 300گرام
بٹن مشرومز 227گرام
مارجرین یا مکھن 2کھانے کے چمچے
میدہ 1کھانے کا چمچہ
دودھ 1کپ
نمک اور کال یمرچ پاؤڈر حسب ِ ضرورت
اجوائن حسب ِ ضرورت
مٹر حسب ِ ضرورت
ترکیب:
مشرومز کو دھوکر چوپ کرلیں۔ ایک پین میں مکھن یا مارجرین پگھلا لیں۔ اس میں مشرومز ڈال کر 5منٹ فرائی کریں۔وقفے وقفے سے چمچہ چلاتے رہیں۔ اس میں میدہ ڈال کر مزید 1منٹ تک فرائی کریں۔ اس کوچولہے سے اتار کر اس میں دودھ شامل کر دیں۔ چمچہ مسلسل چلاتی رہیں اور 3منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد نمک اور کالی مرچ چھڑک دیں۔ پاسٹا کو نمک ملے پانی میں ابال لیں اور پاسٹا کے نرم ہونے پر اتار کرپانی نتھار لیں۔ سرونگ ڈش میں ڈال کر اوپرسے مشروم سوس ڈال دیں۔
اجوائن اور ابلے ہوئے مٹر سے گارنشنگ کرکے سرو کریں۔

More From European Dishes