Payeon Ki Jelly Tips in Urdu - Payeon Ki Jelly Totkay - Tip No. 1336

Urdu Totkay Payeon Ki Jelly پائے کی جیلی (Tip No. 1336) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Payeon Ki Jelly Recipe In Urdu

پائے کی جیلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1336

اشیاء:
بکرے کے پائے چار عدد
چینی 500گرام
زعفران دو ماشہ
روح کیوڑہ حسب پسند
ترکیب:
بکرے کے درمیانہ سائز کے پائے لے کر قصائی سے اچھی طرح سے صاف کر والئے جائیں۔ ان پر کسی بھی جگہ پر بال نہ رہنے پائیں ۔ ان صاف شدہ پایوں کو کھلے پانی میں ڈال کر اچھی طرح سے دھو لیا جائے اور پھر ان کو کسی برتن میں ڈال کر چولہے پر رکھیں اور پانی اس قدر ڈالیں کہ پائے اچھی طرح سے گل جائیں۔ اور پانی ایک کلو باقی رہ جائے ۔ اس قدر پکائیں کہ پائے بالکل گل جائیں اور گوشت ہڈیوں سے باکل جدا ہو کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تبدیل ہو جائے۔ ٹھنڈا ہو جائے تو کپڑے سے چھان لیں اوریہ عرق ایک کلو گرام کے لگ بھگ ہونا چاہیے۔ اس عرق میں چینی ملا کر اس قدر پکائیں کہ قوام شہد کی مانند ہو جائے اور پھر چولہے پر سے اتار کر روح کیوڑہ اور زعفران اس قوام میں ملا لیں ۔ بکرے کے پایوں کی نہایت عمدہ اور لذیذ ترین جیلی نوش جاں فرمائیں۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba