Aroo Cream Jelly Tips in Urdu - Aroo Cream Jelly Totkay - Tip No. 2766

Urdu Totkay Aroo Cream Jelly آڑو کریم جیلی (Tip No. 2766) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aroo Cream Jelly Recipe In Urdu

آڑو کریم جیلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2766

اشیاء:
آڑدو خشک 200گرام
چینی 75گرام
لیموں ایک عدد
انڈے کی سفیدی دو عدد
کریم ایک پیالی
بادام چھلے ہوئے چھ عدد
جیلی 15گرام
ترکیب:
ایک چھوٹے برتن میں خشک آڑو رکھئے اور ان پر ابلتا ہوا پانی اس قدر ڈالیے کہ آڑو تر ہو جائیں۔ آدھا گھنٹہ بھیگا رہنے دیجئے پھر نکال کر گٹھلیاں علیحدہ کر دیجئے۔ لیمو کا رس علیحدہ نکال لیجئے اور اس کے بیج پھینک کر چھلکے کی باریک باریک قاشیں کاٹ لیجئے۔ لیموں کی یہ قاشیں اور آڑو ایک دیگچی میں ڈالیے اور ایک پیالی پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب آڑو گل جائیں تو اتار کر مکسر میں پھینٹ لیجئے۔ مکسر کی سہولت دستیاب نہ ہو، تو ہاتھ سے پھینٹ لیجئے اور پھر چھلنی میں چھان لیجئے۔ پیالے میں جیلی میں ڈالیے اور اس پر تھوڑا سا گرم پانی ملا کر خوب پھینٹئے جب جیلی اور پانی یک جان ہو جائیں تو اس میں پکے ہوئے آڑو اور لیموں کا آمیزہ اور انڈے کی سفیدی ملا کر خوب پھینٹئے اور جمنے کیلئے رکھ دیجئے۔ جیلی جم جائے تو کریم پھینٹ کر اس پر اس طرح الٹ دیجئے کہ تمام جیلی پر کریم کی ہلکی ہلکی تہہ بن جائے۔ کریم ڈال کر اوپر بادام سجا دیجئے۔ آڑو کی کریم جیلی تیار ہے۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba