Peanut Chicken Chaat Tips in Urdu - Peanut Chicken Chaat Totkay - Tip No. 604

Urdu Totkay Peanut Chicken Chaat پی نٹ چکن چاٹ (Tip No. 604) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Ramadan Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Peanut Chicken Chaat Recipe In Urdu

پی نٹ چکن چاٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 604

چکن پر ہلکے کٹ لگالیں۔
 دو کھانے کے چمچ پانی میں ایک کھانے کا چمچ کارن فلور ملا کر پیسٹ تیار کرلیں۔
 ایک باؤل میں چکن، نمک، اجینوموتو، کارن فلور پیسٹ اور انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرکے تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں۔
 ایک پین میں تیل گرم کرکے مونگ پھلی ہلکی گولڈن کرکے نکال لیں۔
 اسی تیل میں مصالحہ لگا چکن فرائی کرلیں۔
ایک اور پین لے کر تیل گرم کریں اور چینی ڈال کر براؤن کرلیں۔
 اب ادرک اور کٹی لال مرچ شامل کر دیں۔ اس میں شملہ مرچ، پیاز اور فرائی کی ہوئی چکن ڈال کر تھوڑی دیر فرائی کریں۔
 سرکہ اور سویا سوس شامل کرکے مزید پکائیں۔
 بقیہ کارن فلور کو پانی میں مکس کرکے اور مونگ پھلی چکن میں ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
 مزے دار پی نٹ چکن تیار ہے۔

More From Ramadan Pakwan