Sada Peeray Tips in Urdu - Sada Peeray Totkay

پیڑہ سادہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Sada Peeray Recipe In Urdu


ترکیب:
چار سیر دودھ لے کر اس کو آ گ پر رکھ کر جوش دیں ۔ اور کھر پی سے ہلا تے جائیں ۔جب دودھ گاڑھا ہوکر ایک سیر رہ جائے ۔اس میں ایک سیر چینی اور ۲ ماشے کیسر ملاکر اس کو اتنا
گھوٹیں کہ مرکب بند ھ جائے ۔پھر اس کے بڑے بنالئے جائیں۔
سادہ پیڑے (۲)
کھویا تازہ ایک سیر
گھی آدھ پاؤ
چینی اڑھائی گنایا تین گنا
ترکیب:
ایک سیر کھویا لے کر آدھ پاؤ گھی میں ہلکی ہلکی آگ پر خوب بھون لیں ۔ جب اس کا رنگ بادامی ہوجائے تو اس میں چینی شامل کر دیں ۔اور مادے کو یکجان کر دیں ۔پھر چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں ۔
نوٹ
اگر کھوئے کو بھونے بغیر پیڑے بنائیں گے تو وہ اتنا ذائقہ نہیں دیں گے ۔اور بہت جلد خراب ہوجائیں گے ۔اس بات کا خاص خیال رکھیں ۔

More From Punjabi Desserts And Sweets - مزید