Pehlwani Halwa Tips in Urdu - Pehlwani Halwa Totkay - Tip No. 3722

Urdu Totkay Pehlwani Halwa پہلوانی حلوہ (Tip No. 3722) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Pehlwani Halwa Recipe In Urdu

پہلوانی حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3722

سابقہ عمل کی طرح گاجروں کو دھو کر چھیل کر اس کا درمیانی سخت حصہ (کیل) نکال لیں اور انہیں کدوکش کر یں
ڈیڑھ سیر پانی میں چینی ڈال کر ایسا شیرہ بنائیں کہ اس کی تارسی نکلنے لگے
زعفران اور جاوتری کو اس شیرے میں ڈال دیں
دھیمی آنچ پر رکھ کر اس میں کدوکش کی ہوئی گاجر یں ڈال دیں اور بادام پیس کر شامل کر یں بالائی اور کھویا یک جان کر لیں
پانی خشک ہو جائے شیرہ گاڑھا ہو کر گھل مل جائے دودھ بھی مل جائے تو بالائی اور کھوئے کو بھی حلوے کے ساتھ یک جان کر دیں
کڑاہی یا کھلے منہ کے مناسب سے دیگچے میں گھی پکائیں
سبز الائچی بھی ساتھ میں ڈال دیں
جب یہ خوب بھن جائیں تو حلوے کے علاوہ ناریل اور اخروٹ بھی ڈالیں اور ان سب کو خوب بھونیں
جب خوشبو اٹھنے لگے اور گھی چھوڑ دے تو اتار کر کیوڑہ ڈال لیں
تھوڑی دیر ڈھکا رہنے دیں
حلوہ ایک طباق میں نکال لیں
اس پر چاندی کے ورق لگائیں اور ادھر ادھر ناریل، اخروٹ اور پستے کے ریزے حلوے پر حسب منشا سجا لیں

More From Halwa Jaat