Peshawari Gosht Tips in Urdu - Peshawari Gosht Totkay - Tip No. 2819

Urdu Totkay Peshawari Gosht پشاوری گوشت (Tip No. 2819) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Peshawari Gosht Recipe In Urdu

پشاوری گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2819

اشیاء:
گوشت آدھا کلو(ہڈی کے بغیر)
سبز دھنیے کی پتیاں دو ٹیبل اسپون
آلو تین عدد(درمیانہ سائز کے)
مٹر ایک پاؤ
ٹماٹر ایک پاؤ
کالی مرچ ایک ٹی اسپون
دھنیا تین چوتھائی
سبز مرچ چھ عدد
ادرک ایک ٹی اسپون
پیاز دو عدد(درمیانہ سائز)
نمک حسب ذائقہ
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
گوشت کے ایک ایک انچ کے چوکور ٹکڑے کاٹ کر اچھی طرح دھو لئے جائیں۔ پھر انہیں کسی صاف کپڑے سے خشک کر لیں۔ ہر ٹماٹر کے چار عدد ٹکڑے کر لیں۔ آلو چھیل کر انہیں گول قتلوں کی شکل میں کاٹ لیں۔ سبز مرچوں کے چھ چھ ٹکڑے کر لئے جائیں۔ پیاز چھیل کر اس کے بھی آلوؤں جیسے چھلے کاٹ لیں۔ مٹروں کے دانے نکال لیں۔ اب ایک بڑی کڑاہی میں گھی ڈال کر اسے آنچ پر رکھ دیں۔ جب گھی گرم ہو جائے تو اس میں آلو ڈال دئیے جائیں۔ آلو بادامی رنگ اختیار نہ کر یں لیکن نرم ہو جائیں تو گھی میں سے نکال لیں اور پھر اس میں گوشت ڈال دیں۔ گوشت ہلکا بادامی ہو جائے تو اسے بھی گھی سے نکال لیاجائے کڑاہی کو آنچ سے نیچے اتار لیں۔ ایک دوسرے دیگچی میں گوشت ، دھنیا کالی ، مرچ ادرک ، پاؤ پیالی گھی، پاؤ پیالی، پانی اور نمک تھوڑا جب خشک ہو جائے تو اچھی طرح بھون کر گوشت کے گلنے کے اندازے کا پانی ڈال دیں۔ جب گوشت گل جائے اور تھوڑاسا پانی باقی رہ جائے تو اس میں آلو، ہری مرچیں، ہرا دھنیا، پیاز اور ٹماٹر ڈال کر دس منٹ کے لئے دم پررکھ دیں۔ لذیذ پشاور ی گوشت تیار ہے۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht