Pethay Ki Barfi Tips in Urdu - Pethay Ki Barfi Totkay

پیٹھے کی برفی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Pethay Ki Barfi Recipe In Urdu

اجزاء:
پیٹھا کدوکش کیا ہوا ایک کلو
چینی دوکلو
گھی ڈیڑھ کلو
انڈے سولہ عدد
سو جی ایک کلو
بادام کی گریاں حسب ضرورت
پستہ کتر اہوا حسب ضرورت
ورق چاندی حسب ضرورت
روح کیوڑہ حسب ضرورت
ترکیب :
سب سے پہلے پیٹھے کو چھیل کر کدوکش کریں اس کے بعد یک کلو گھی کو کڑاہی میں ڈال کر کڑکڑالیں ۔پیٹھے کے بیج نکال کر پھینک دیں اور پیٹھا گھی میں ڈال دیں جب پانی خشک ہوجائے تو اس قدر بھویں کہ سرخ ہوجائے آگ ہلکی رکھیں ۔پھر کلو سوجی گھی میں علیحدہ بھو ن کر پیٹھی میں ڈال دیں ساتھ ہی انڈے پھینٹ کر اور چینی ڈال دیں ۔دس پندرہ منٹ کے بعد تھوڑا سا پلیٹ نکال کر دیکھیں اگر جم جائے تو اتار لیں ۔اتار نے سے پہلے روح کیوڑہ اور بادام ڈال دیں اور چھنی میں ڈال کر پھیلا دیں ۔پھر اچھی طرح جم جائے تو آرام آرام سے کاٹ لیں ۔ اگر پیٹھا اچھی طرح بھون لیا جائے تو پندرہ دن تک خراب نہیں ہوتا ۔اگر پیٹھا خراب ہو جائے تو بساند دینے لگتا ہے جس سے برفی کا مز ہا بھی خراب ہوجاتا ہے ۔

More From Barfi - مزید