Phalon Ki Pastry Tips in Urdu - Phalon Ki Pastry Totkay

پھلوں کی پیسٹری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Phalon Ki Pastry Recipe In Urdu

اشیاء:
ایک چھوٹے انڈے کی پیسٹری
ایک چھوٹے لیموں کا عرق
ایک تیرہ اونس کی جمی ہوئی پیسٹریکا پیکٹ
ایک سرخ رنگ کا سیب
چند آدھی کی ہوئی خوبانیاں
آڑو کے ٹکڑے آٹھ اونس
کالے انگور چار اونس
شاہ دانہ آٹھ اونس
شہد یا گرم دو چمچے
ترکیب:
پکانے کی ٹرے کو گیلا کر یں۔پیسٹری کو6*1انچ کی مستطیل جگہ میں ہلکی خوشبو لگا کر پھیلا ئیں چاروں طرف سے نصف ا نچ کی پٹی کاٹ لیں۔ انڈے کی زردی کو پھینٹیں اور پیسٹری کے کناروں پر لگائیں کٹی ہوئی پٹی کو کناروں پر لگائیں اور چاقو سے آڑھے ترچھے نشان بنائیں ۔ کناروں پر انڈی کی زردی لگائیں اور بیکنگ ٹرے پر پیسٹری رکھیں۔ہلکی آنچ کے تنور پر بیس منٹ تک پکائیں۔ ٹھنڈا کرنے کے لئے رکھ دیں۔ پیسٹری کے بیج کے حصے کو دبائیں کہ نیچے کی طرف کھوکھلی ہو جائے۔ سیب کے ٹکڑے کر لیں اور لیموں کے عرق میں ہلائیں۔ شاہ دانوں آڑؤوں اور خوبانیوں کا پانی نچوڑ یں۔ پیسٹری میں پھل لگائیں شہد اور خوبانی کا مربہ اس پر لگائیں اسی روز کھا لیں۔

More From Baked Dishs - مزید