Phallo Ki Jelly Tips in Urdu - Phallo Ki Jelly Totkay

پھلوں کی جیلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Phallo Ki Jelly Recipe In Urdu


اشیاء:۔
انگور آدھ پاؤ
سیب آدھ پاؤ
خوبانی آدھ پاؤ
آلو بخارا آدھ پاؤ
آم قلمی دو عدد
چینی ڈیڑھ پاؤ
لیموں کا رس دو چمچے کھانے کے
ترکیب:۔
سیب اور آم چھیل کر ان کی پتلی پتلی قاشیں کر لیں۔ انگور دھولیں خوبانی اور آلو بخارا کے بیج نکال لیں۔ سب پھلوں کو ایک گہرے برتن میں ڈال کر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ سارے پھل ڈوب جائیں۔ انہیں چولحے پر پکنے کے لیے رکھ دیں جب پھل گل جائیں تو کسی کپڑے میں باندھ کر کہیں لٹکا دیں۔ نیچے دوسرے برتن رکھ دیں۔ رس نکل نکل کر اس برتن میں جمع ہو جائے گا۔ اس میں چینی ڈال کر پکائیں۔ گاڑھا ہو جائے تو اس میں لیموں کا رس ملائیں اور دو منٹ پکا کر اتار لیں۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba - مزید