Masala Dar Ananas Ka Salad Tips in Urdu - Masala Dar Ananas Ka Salad Totkay - Tip No. 1372

Urdu Totkay Masala Dar Ananas Ka Salad مصالحہ دار انناس کا سلاد (Tip No. 1372) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mixed Salad in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masala Dar Ananas Ka Salad Recipe In Urdu

مصالحہ دار انناس کا سلاد کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1372

سامان:
انناس ایک عد دمیڈیم سائز
سیب دو عدد میڈیم سائز
پپیتا (تازہ) ایک عدد میڈیم سائز
سبز مرچیں دو سے تین عدد تک
ناشپاتی دو عدد میڈیم سائز
انار میڈیم
مالٹا دو عدد میڈیم سائز
لیمن جوس ایک ٹیبل سپون
کالا نمک (اصل ) حسب ذائقہ
اورنج جوس تین ٹیبل سپون
ترکیب:
1۔اننا س کو لمبائی کے مطابق کاٹ لیں۔ انناس کو کاٹ کر اس کا جوس خشک ہونے دیں اور خشک کر نے کے بعد رمیان میں ایک سینٹی میٹر کے حساب کے ٹکڑے بنا لیں یا سلائس کاٹ لیں۔
2۔سیب کر اچھی طرح صاف کر کے اس کے بیج نکال کر اس کو اچھی طرح پانی کی وافر مقدار سے دھو لیں اور ایک سینٹی میٹر کے حساب کے برابر ٹکڑے بنا لیں۔
3۔پپیتا لے کر اس کو اچھی طرح صاف کر کے چھیل لیں۔ چھیل لینے کے بعد پانی سے دھو کر خشک کر لیں۔ خشک کرنے کے بعد اس کے بھی ایک سینٹی میٹر کے حساب کے برابر ٹکڑے بنا لیں ۔
4۔ سبز مرچیں اچھی طرح دھو لیں ۔ دھونے کے بعد ان کا خشک ہونا بہت ضروری ہے اس کے بعد ان کو گرینڈر میں مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور ایک طرف رکھ دیں ۔
5۔ناشپاتی کو اچھی طرح پانی کی وافر مقدار سے دھو لیں اور خشک کر لیں۔
6۔مالٹا لے کر اس کو اچھی طرح سے چھیل لیں۔ اس کے بیج نکال لیں اور اس کے بیج نکالنے کے بعد اس کی قاشیں بنا لیں۔ ان قاشوں (پھانکوں) کو تین حصوں میں تقسیم کر لیں۔
7۔تمام پھلوں کو لیمن جوس کے ساتھ سبز مرچوں کے ساتھ(جو پیسٹ بنا کر رکھی ہو) کالے نمک کے ساتھ اور اورنج جوس کے ساتھ مکس کر دیں۔ اس سلاد کے پیش کرنے سے پہلے اچھی طرح سجا لیں۔ اس سلاد کے دونوں طرف انناس کے سلائس ضرور لگائیں۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 135
پروٹین 1.5
چکنائی 0.7
کاربوہائیڈریٹس 31.8
فلائبرز(ریشے) 2.5

More From Mixed Salad