Ananas Aur Salad Kay Patton Ka Salad Tips in Urdu - Ananas Aur Salad Kay Patton Ka Salad Totkay - Tip No. 1370

Urdu Totkay Ananas Aur Salad Kay Patton Ka Salad انناس اور سلاد کے پتوں کا سلاد (Tip No. 1370) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mixed Salad in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Ananas Aur Salad Kay Patton Ka Salad Recipe In Urdu

انناس اور سلاد کے پتوں کا سلاد کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1370

سامان:
انناس چھ سلائس
سلاد کے پتے 16سے20عددتک
کھیرے دو عدد میڈیم سائز
لیمن جوس دو ٹیبل سپون
انناس کا جوس تین ٹیبل سپون
شہد ایک ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
خشک جڑی بوٹیاں ٹیبل سپون
کالی مرچ کے دانے ایک ٹیبل سپون
سفید پسی ہوئی مرچ ٹیبل سپون
ترکیب:
1۔ انناس کا ٹ کر اس کو تین چار انچ سائز کے سلائس بنا لیں ۔
2۔سلاد کے پتوں کو اچھی طرح دھو لیں اور دھونے کے بعد ان کو ٹھنڈے پانی میں پندرہ منٹ تک ٹھنڈا ہونے کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔
3۔کھیرے کو اچھی طرح دھو لیں ۔ دھونے کے بعد چھیل لیں اس کے بعدلمبائی میں کاٹ کر سلائس بنا لیں اور اس کے بیج نکا ل دیں اور دوسرے کھیرے کو تین چار انچ کے سلائس بنا کر ایک طرف رکھ لیں۔
4۔لیمن جوس ،انناس کا جوس، شہد، نمک، جڑی بوٹیاں مکس کر کے پسی ہوئی مرچ اور سفید پسی ہوئی مرچ ان سب چیزوں کو مکس کر لیں ۔ ان کو مکس کرنے کے بعد پندرہ منٹ کے لئے ایک طرف رکھ دیں ۔
5۔بڑے سلاد کے پتوں کو پھاڑ کر درمیان میں دو حصوں میں تقسیم کر کے بچھا دیں اور اس کے اوپر کناروں پر انناس کے سلائس بنے ہوئے اور کھیرے کے بنے ہوئے سجا دیں ۔
6۔اب ڈش کے چاروں طرف ڈریسنگ کر دیں اور سلاد کو کھانے کے لئے پیش کر دیں۔ اگر ضرورت ہو تو کھانے سے پہلے تھوڑ سا ٹھنڈا کر لیں اور کھانے کے لئے جلدی پیش کر دیں ۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 40
پروٹین 0.7
چکنائی 0.5
کاربوہائیڈریٹس 4
فلائبرز(ریشے) 0.7

More From Mixed Salad